۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
امام جمعه شیراز

حوزہ/ شیراز کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ، حجۃ الاسلام والمسلمین لطف اللہ دژکام نے کہا کہ ہم میں سے بعض افراد طالب علمی کے آغاز سے ہی امام زمانہ (عج) کے سپاہی ہوتے ہیں جو کہ ایک عظیم اعزاز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین لطف اللہ دژکام نے آج قبل از ظہر حرم حضرت شاہ چراغ (ع میں منعقد نئے تعلیمی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج ہم حوزہ علمیہ کا تعلیمی سال اساتذہ، علماء اور طلباء کی موجودگی میں شروع کر رہے ہیں، ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں امام زمانہ کی خدمت کا موقع عطا فرمایا۔

انہوں نے مزید کہا : طلاب کے لیے امام زمانہ (عج) کا سپاہی ہونا ایک اعزاز ہے اور ہمیں امام زمانہ (عج) کو معاشرے میں متعارف کرانا چاہیے، حوزہ علمیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ائمہ اطہار (ع) کی معرفت کو عام کرے۔

انہوں نے مزید کہا : امام زمانہ (عج) کی اطاعت اور فرمانبرداری ہماری اہم ذمہ داری ہے، اور دشمن اس اطاعت کے جذبے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ساتھ ہی ہمیں امام زمانہ (عج) کا حامی بھی ہونا چاہیے تاکہ ہم ولایت کے حامی بن سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Fayaz ahmed IN 03:54 - 2024/09/15
    0 0
    Kamyabi haq ke